حیدرآباد میں آج فارمولا ای چمپئن شپ کا انعقاد

   

حیدرآباد 10 فبروری (سیاست نیوز ) حسین ساگر جھیل کے قریب حیدرآباد ای پری ریس ٹریک ہفتہ کو اے بی بی ایف آئی اے فارمولا ای ورلڈ چمپئن شپ کی میزبانی کریگا ۔ حیدرآباد میں 2.8 کلومیٹرکا ٹریک پہلی بار ہندوستان میں فارمولا ای ریس کی میزبانی کریگا جس میں 18 موڑ ہیں۔گرانڈ اسٹینڈ کی گنجائش 20000 افراد کی ہے جس میں ٹکٹ چار زمروں کے ہیں ۔ فارمولا ای الیکٹرک گاڑیوں پر مشتمل موٹراسپورٹ ہے جبکہ فارمولا1 پٹرول کا استعمال کرتا ہے ۔ دونوں میں کاریں بہت مختلف ہیں ۔ فارمولا ای ریس میں 250 کلو واٹ کی بیٹری ہے جسکی رفتار 280 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے۔