بیرونی ممالک کے سفارتکار ، ماہرین تعلیم ، دانشوروں کی شرکت متوقع
حیدرآباد۔11جون (سیاست نیوز) آل انڈیا ایجوکیشنل موومنٹ نئی دہلی اور میسکو کے زیراہتمام چاروزہ آل انڈیا ایجوکیشن کانکلیوکا 13جون تا16جون حیدرآباد میںشاندار پیمانے پر انعقاد عمل میںآئے گا۔ ہندوستان کے مختلف تعلیمی‘ فلاحی‘ مذہبی اداروں سے وابستہ ممتاز شخصیات ماہرین تعلیم، دانشوروں کے علاوہ مختلف ممالک کے سفارتکار اور ملیشیا سے مہمان مقررین مجوزہ کانکلیو میںشرکت کریںگے اور اسکول ایجوکیشن، اسکل ڈیولپمنٹ، اعلیٰ تعلیمی ادارے اور ان میں داخلوں سے متعلق شعور بیداری، ترک تعلیم کرنے والے طلبہ کے لئے تعلیمی سلسلہ کو جاری رکھنے کے مواقع جیسے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف اوپن اسکولنگ ( این ائی او ایس) اور اندرا گاندھی نیشنل اوپن یونیورسٹی، کوچنگ کلاسس اور کونسلنگ، دینی اور عصری تعلیم کا امتزاج، سائنس و ٹکنالوجی کی نئی راہیں جیسے موضوعات پر مقالے پیش کریںگے اور اظہار خیال کریںگے۔ آج یہاں میڈیا پلس آڈیٹوریم میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر فخرالدین محمد چیرمین آرگنائزنگ کمیٹی و سکریٹری میسکونے انڈیا ایجوکیشنل کانکلیو کے اغراض و مقاصد اور دیگر تفصیلات سے واقف کروایا۔ کانکلیو کا افتتاح 13؍جون کو صبح 10بجے مدینہ ایجوکیشنل سنٹر روبرو باغ عامہ حیدرآباد میں ہوگا جس میں نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف اوپن اسکولنگ NIOS اور اندرا گاندھی نیشنل اوپن یونیورسٹی، کوچنگ کلاسس اور کونسلنگ کے موضوع پر مختلف شخصیات اظہار کریںگی۔ جناب اے کے خان مہمانان خصوصی ہوںگے۔ حیدرآباد میں متعینہ قونصل جنرل ایران جناب محمد حق بین قمی، بہار قانون ساز کونسل کے کارگذار صدر نشین جناب ہارون رشید اور صدر ایم سی ای سوسائٹی اعظم کیمپس پونے جناب پی اے انعامدار اعزازی مہمان ہوںگے۔ پلینری سیشن میں جو صبح 10تا 11:30بجے دن منعقد ہوگا پروفیسر عامراللہ خان ماہر معاشیات، جناب اسد مرزا چیرمین مائناریٹیز اینی شی ایٹیو فار لرننگ اڈوانسمنٹ اینڈ پارٹنرشپ نئی دہلی خطاب کریںگے۔ 12بجے تا ڈیڑھ بجے دن جناب بی شفیع اللہ سکریٹری تلنگانہ مائناریٹی ریسیڈنشیل اسکول کی صدارت میں منعقد ہونے والے سیشن سے ڈاکٹر ریحان سوری ٹریننگ اینڈ پلیسمنٹ آفیسر جامعہ ملیہ اسلامیہ دہلی جناب یوسف احمد چنائی، اسد مرزا دہلی شرکت کریںگے۔ ڈھائی تا چار بجے دن تیسرے اجلاس میں طارق اعظم چیرمین حراپبلک اسکول، جناب منظر جمال صدیقی چیرمین منشاء ایجوکیشنل سوسائٹی اظہار خیال کریںگے۔ آخری اجلاس میں ڈاکٹر فہد علی خان ڈائرکٹر نوبل ایجوکیشن فائونڈیشن کا خطاب ہوگا۔
