حیدرآباد13مئی (یواین آئی) شہر حیدرآباد میں آہستہ آہستہ حالات معمول کی طرف واپس ہورہے ہیں،45دنوں کے بعد تجارتی سرگرمیاں شہرمیں بحال ہورہی ہیں۔سڑکوں پر ضروری اشیا اور دیگر سامان فروخت کرنے والے بھی اپنے کام سے منسلک ہوگئے ہیں۔ورکرس تمام زیرالتوا مرمتی کام پورا کرنے میں مصروف ہیں۔دکانوں پر سماجی فاصلہ کے اصولوں پر عمل کیاجارہا ہے ۔کئی علاقوں میں ٹریفک کا بہاو دیکھاجارہا ہے جس کے پیش نظر سڑکوں کے سگنلس کئی مقامات پر کھول دیئے گئے ہیں۔