حیدرآباد: انڈین اسپیس ریسرچ آرگنائزیشن (اسرو) کا سائنسداں آج اپنے اپارٹمنٹ میں مردہ پایا گیا۔ پولیس نے یہ بات بتائی۔ ذرائع کے مطابق 56سالہ ایس۔ سریش کو امیر پیٹ میں واقع انا پورنا اپارٹمنٹ میں کسی نامعلوم افراد قتل کردیا۔ ہندوستان ٹائمس کی رپورٹ نے یہ بات بتائی۔مہلوک سریش کا تعلق کیرالا سے بتایا گیا۔ وہ اپنے فلیٹ میں تنہا رہتا تھا۔ جب منگل کے روز دفتر نہیں گیا تو اس کے ساتھی اسے فون کرنے لگے۔ جب سریش فون نہیں ا ٹھا یا تو اس کے ساتھیوں نے اس کی بیوی اندرا جو چینائی میں بینک ملازم ہے، اس کو اطلاع دی۔ اطلاع ملتے ہیں اندرا اپنے رشتہ داروں کے ساتھ حیدرآباد پہنچی اور پولیس سے رجوع ہوئی۔ پولیس نے سریش کے فلیٹ کا دروازہ توڑ کر اندرداخل ہوئی۔
سریش کی نعش زمین پر پائی گئی تھی۔ پولیس نے شبہ ظاہر کیا کہ سریش کے سرپر کسی وزنی چیز سے مارا گیا ہے۔ پولیس نے نعش کو پوسٹ مارٹم کے لئے دواخانہ منتقل کیا۔ پولیس کلوز ٹیم بھی موقع واردات پر پہنچ گئی۔ پولیس اعلی عہدیداران بھی موقع واردات کا دورہ کرچکے ہیں۔ پولیس نے بتایا کہ اپارٹمنٹ میں لگے ہوئے سی سی ٹی وی فوٹیج کی جانچ کی جارہی ہے۔ سریش پچھلے 20سال سے حیدرآباد میں مقیم ہے۔ اس کی بیوی بھی حیدرآباد کے بینک میں ہی کام کیا کرتی تھی لیکن 2005ء میں اس کا تبادلہ چینائی کردیا گیا ہے۔ انہیں ایک لڑکا اورایک لڑکی ہے۔ لڑکا امریکہ میں مقیم ہے او رلڑکی دہلی میں رہتی ہے۔