پروفیسر ڈاکٹر سعادت علی اور آرتھوپیڈک سرجن ڈاکٹر اعجاز الدین کا کارنامہ
اسٹیم سیل تھراپی کے ذریعہ ہڈیوں کے تمام امراض اور الزائمر کا تسلی بخش علاج
حیدرآباد ۔ 27 ۔ فروری : ( سیاست نیوز ) : Stem Cells- Regenerative Labs Inc نے تلنگانہ اور آندھرا پردیش کی پہلی Regernarative Medicine Facility قائم کی ہے جس کا افتتاح حکومت تلنگانہ کے مشیر برائے اقلیت و او بی سیز نے کیا ۔ یہ لیاب Us Consultancy of Applied resecrch USCONAR کے اشتراک و تعاون سے قائم کی ۔ اس لیاب کی جنوبی ہند میں بہت زیادہ ضرورت تھی ایسے میں ہماری ریاست کے مشہور و معروف آرتھوپیڈک سرجن ڈاکٹر محمد اعجاز الدین ( جنہوں نے کیمس میں نمایاں خدمات انجام دی اور فی الوقت یشودھا ہاسپٹل میں کنسلٹنٹ آرتھوپیڈک سرجن کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے ہیں اور ڈاکٹر سعادت علی پروفیسر کنگ فہد یونیورسٹی ہاسپٹل دمام سعودی عرب نے مل کر اس بات کا بیڑا اٹھایا کہ تلنگانہ کے دارالحکومت حیدرآباد میں ایسی لیبارٹری قائم کی جائے اور پھر برنداون کالونی ٹولی چوکی میں تمام عصری سہولتوں و آلات سے آراستہ اپنی طرز کی منفرد لیبارٹری قائم کی ۔ ڈاکٹر اعجاز الدین کے مطابق اس لیبارٹری کا قیام حیدرآباد کے طبی شعبہ میں ایک سنگ میل ہے ۔ ایک انقلابی قدم ہے کیوں کہ آج جس طرح مصنوعی ذہانت نے ساری دنیا میں اپنی اہمیت و افادیت منوائی ہے اسی طرح شعبہ طب میں Stem Cells Therapy کی اہمیت بہت زیادہ ہوگئی ہے جس کے ذریعہ جوڑوں ، گھٹنوں ، ہاتھوں ، پیروں ، انگلیوں ، کمر و گردن کی ہڈیوں خاص کر Knee Osteoarthritis اور الزلمرائر جیسی بیماریوں کا تسلی بخش علاج کیا جاتا ہے ۔ آپ کو یہ بتانا ضروری ہے کہ Stem Cells کے ذریعہ نہ صرف ہڈیوں کی بیماریوں کا علاج کیا جاتا ہے بلکہ نیورو سرجری نیورولوجی اور IVF سے جڑی بیماریوں اور مسائل کا علاج کیا جاتا ہے ۔ حیدرآباد تلنگانہ اور آندھرا پردیش کی اس پہلی Stem Cell Culture Laboratory سے تجربہ کار ماہرین وابستہ ہیں اور یہاں انتہائی عصری آلات استعمال کرتے ہوئے Stem Cell کی Harvesting کی جاتی ہے ۔ اس لیاب میں اس کا علاج ہوتا ہے ۔ جہاں تک ہمارے Therapies کا سوال ہے اس میں Osteoblasts ، نیورو سائٹس ، کونڈرو سائٹس ، Mesenchymal Stem Cells شامل ہیں جب کہ اسٹیم سیلس ری جینریٹیو اینڈ ریسرچ لیابس کی خدمات میں ہڈی کے گد (Bone Marrow) کا حصول Adipose Tissues ، Umblical Cord Blood ، حسب ضرورت Mesenchymal Slromal Cells ، کونذرو سائٹس ، آئیسوبلاسٹ ، نیورو سائٹس ، کارڈیو مائیوسائٹس اور adipocytes کے کلچر وغیرہ شامل ہیں ۔ واضح رہے کہ ڈاکٹر پروفیسر سعادت علی اور ڈاکٹر اعجاز الدین کی قائم کردہ یہ لیبارٹری ملک کے شعبہ طب میں حیدرآباد کی ایک پہچان بن گئی ہے ۔۔
4th Floor D.No.8-1-523/256, Brindawan Colony, Above Adidas Showroom, Tolichowki, Hyderabad.
Ph: +918790023111, +917674007067