حیدرآباد میں اقامتی اسکولس اور جونیر کالجس کے بہتر نتائج

   

حیدرآباد۔/10 مئی، ( سیاست نیوز) حیدرآباد میں تلنگانہ اقامتی اسکول سوسائٹی کے 40 اسکولوں کے نتائج ایس ایس سی میں مجموعی طور پر 92.4 فیصد رہے۔ ڈسٹرکٹ میناریٹی ویلفیر آفیسر حیدرآباد کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق 40 اقامتی اسکولوں کے تحت جملہ 1986 طلبہ نے ایس ایس سی امتحانات میں حصہ لیا جن میں 1835 کامیاب رہے جبکہ 151 ناکام ہوئے۔ جن اسکولوں کا نتیجہ صد فیصد رہا ان میں گولکنڈہ، مشیرآباد، آصف نگر، چندرائن گٹہ، خیریت آباد اور یاقوت پورہ شامل ہیں۔ دوسری طرف انٹر میڈیٹ سیکنڈ ایئر میں حیدرآباد ضلع کے 20 اقامتی جونیر کالجس کا نتیجہ 84.29 فیصد رہا۔ سیکنڈ ایئر میں 866 طلبہ نے شرکت کی اور 730 کامیاب رہے۔ خیریت آباد بوائز جونیر کالج کا نتیجہ صد فیصد رہا۔ انٹر میڈیٹ فرسٹ ایئر میں حیدرآباد ڈسٹرکٹ کے 20 جونیر کالجس کا نتیجہ 81.76 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔ 784 طلبہ نے امتحان میں شرکت کی جبکہ 641 نے کامیابی حاصل کی۔ بہادرپورہ جونیر کالج فار گرلز کا نتیجہ صد فیصد رہا۔ر