حیدرآباد میں انڈرپاس اور فلائی اوور کا افتتاح

   

حیدرآباد28مئی (یواین آئی) تلنگانہ کی وزیر تعلیم پی سبیتا اندراریڈی اور مئیر گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن(جی ایچ ایم سی)بی رام موہن نے شہر حیدرآباد کے ایل بی نگر میں ایل ایچ ایس انڈرپاس اور کامینینی جنکشن کے قریب آرایچ ایس فلائی اوور کا افتتاح کیا۔ اسٹریٹیجک روڈ ڈیولپمنٹ پلان کے دوسرے پیاکیج کے تحت ان دونوں کی تعمیر عمل میں لائی گئی ہے ۔آرایچ ایس فلائی اوور کی تعمیر 43کروڑ جبکہ انڈرپاس کی تعمیرپر 14کروڑ روپئے کا صرفہ ہوا ہے ۔