حیدرآباد میں ایک اور آئی ٹی ہب بدویل راجندر نگر میں اربن سنٹر آف ایکسیلنس

   

145 ایکڑ میں سائبر ٹاور طرز پر عالمی معیار کا کیمپس
حیدرآباد ۔ 4 ستمبر (سیاست نیوز) شہریان حیدرآباد کا تصور بدلنے والا ہے۔ سوچ اور شناحت بھی بدلے گی۔ ہائی ٹیک سٹی نام کے ساتھ ہی ذہنوں میں مادھاوپور کا سائبرٹاور آجاتا ہے لیکن اب مادھاپور نہیں بدویل کا اربن سنٹر آف اکسلینسی ذہن میں آئے گا۔ حیدرآباد میں ایک اور آئی ٹی ہب کی تعمیر کی تیاریاں شروع ہوچکی ہیں۔ ملک کے دیگر شہروں کیلئے ہی نہیں بلکہ براعظم ایشیاء کی آئی ٹی ضروریات کیلئے مددگار سنٹر کو تیار کیا جارہا ہے۔ حیدرآباد کے شمال میں واقع آئی ٹی ہب کو جنوب کی طرف توسیع دی جارہی ہے۔ بدویل راجندرنگر علاقہ میں اربن سنٹر آف ایکسلینس کیلئے (45) ایکڑ اراضی مختص کی گئی ہے۔ اس سنٹر کے ڈیزائن کیلئے قومی و بین الاقوامی اداروں سے سفارشات طلب کی جارہی ہیں۔ بنیادی سہولیات کیلئے ضروری اقدامات کا حیدرآباد میٹرو ڈیولپمنٹ اتھاریٹی نے آغاز کردیا ہے۔ اس ماہ کے آخر تک قومی و بین الاقوامی اداروں کی جانب سے پیش کردہ ڈیزائنس میں ماہرین کی کمیٹی 5 ڈیزائن کو منتخب کرے گی اور قطعی فیصلہ ریاستی حکومت کا رہے گا۔ بدول کے سروے نمبرس 299-282 سروے نمبر میں موجود 165 ایکڑ سرکاری اراضی کو ایچ ایم ڈی اے کے حوالے کیا گیا ہے۔ اس اراضی سے 57.15 ایکڑ اراضی چند اداروں کو دی گئی ہے جبکہ 107.25 ایکڑ اراضی پائی جاتی ہے۔ ایچ ایم ڈی اے کی تحویل میں موجودہ اراضی کو مختص کرنے کیلئے قبل ازیں کئی اداروں نے حکومت سے درخواست کی ہے جبکہ اس علاقہ میں حکومت کی جانب سے جرنلسٹ برادری کیلئے جگہ مختص کرنے کا ارادہ کیا گیا تھا۔ تاہم اس کے بعد وزیر کے ٹی آر کا اس علاقہ میں دورہ کے بعد ارادہ بدل گیا اور اس علاقہ کو آئی ٹی ہب کی طرز پر تشکیل دینے کے اقدامات کا آغاز کیا گیا۔ تاحال اس ضمن میں 30 کمپنیاں حکومت سے بات چیت کا آغاز کرچکی ہیں او رحکومت نے 107.25 ایکڑ اراضی میں آئی ٹی کلسٹر کو قائم کرنے کا منصوبہ تیار کرلیا؟ آئی ٹی کلسٹر نے قبل 45 ایکڑ میں اربن سنٹر آف ایکسلینس کی تعمیر کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے بعد علاقہ میں آئی ٹی کمپنیوں کی ترقی کیلئے مؤثر اقدامات کئے جارہے ہیں۔ A
دونوں اقدامات کو ایک ساتھ انجام دیتے ہوئے موجودہ اراضی پر بھرپور استعمال کیا جائے گا۔ اس دوران ریاستی حکومت کے اعلیٰ عہدیدار وقفہ وقفہ سے ان علاقوں کا دورہ کررہے ہیں۔ اربن سنٹر میں جدید ٹکنالوجی اور مؤثر عالمی معیاری سہولیات کو فراہم کیا جائے گا۔ معیاری کنونشن سنٹر، کانفرنس ہال، اسٹارٹپ کیلئے ضروری دفاتر، ریسرچ لیابس، ورک اسٹیشن، ریزیڈنشیل سہولیات، ریسٹورنٹس، پبس و دیگر سہولیات کو اربن سنٹر آف ایکسلنس میں فراہم کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ 20 ایکڑ میں اوپن گرین سیس تشکیل دیا جائے گا۔