حیدرآباد میں ایک اور فلائی اوور جلد دستیاب ہوجائے گا

   

حیدرآباد 11 مارچ ( یو این آئی ) شہریوں کے لیے ٹریفک کے مسائل کو مستقل طور پر ختم کرنے کے مقصد سے گریٹرحیدرآبادمیونسپل کارپوریشن(جی ایچ ایم سی) کی جانب سے شروع کردہ اسٹریٹجک روڈ ڈیولپمنٹ پروجیکٹ(ایس آرڈی پی) کے تحت ایک اور کام مکمل کیا گیا ہے ۔ 19واں فلائی اوور جلد ہی دستیاب ہو جائیگا۔ ونستھلی پورم سے ایل بی نگر کی طرف جاتے ہوئے ایل بی نگر چوراہے کے دائیں جانب بنایا گیا یہ پل افتتاح کیلئے تیار ہے ۔