حیدرآباد میں اے بی وی پی کا دھرنا

   

حیدرآباد:قواعد کی خلاف ورزی کرتے ہوئے زائد فیس وصول کرنے والے کارپوریٹ کالجس کے خلاف کارروائی کامطالبہ کرتے ہوئے اے بی وی پی کے کارکنوں نے نامپلی میں واقع انٹرمیڈیٹ بورڈ دفتر کے سامنے دھرنا دیا جہاں کچھ دیرکیلئے کشیدگی پھیل گئی۔پولیس کی بھاری تعداد وہاں تعینات تھی جس نے ان کو حراست میں لے لیاتاہم اس موقع پر احتجاجیوں اور پولیس میں بحث وتکرار ہوگئی۔احتجاجیوں نے اپنے مطالبہ کی حمایت میں نعرہ بازی کی۔