حیدرآباد میں بائیو ایشیا ورچوئل کانفرنس کا آج آغاز

   

افتتاحی اجلاس میں ریاستی وزیر کے ٹی آر، بل گیٹس، سوامی ناتھن، امیتابھ کانت کی شرکت

حیدرآباد۔ 23 فروری (سیاست نیوز) ریاستی وزیر آئی ٹی وصنعت کے ٹی آر 24 فروری کو ایشیا کے سب سے بڑے لائف سائنس ہیلت کیئر فورم کی جانب سے حیدرآباد میں منعقد کئے جانے والے ورچول کانفرنس 2022 کے (19 ویں) ایڈیشن کا افتتاح کریں گے۔ دو روزہ کانفرنس سے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی 50 اہم شخصیتیں خطاب کریں گے۔ ٹکنالوجی کی مدد سے ہیلت انڈسٹری کو مستحکم کرنے۔ کووڈ ویکسین کے فروغ، ہیلت کیئر ڈیلوری سسٹم کو باقاعدہ بنانے پہلے دن کے مباحث میں ریاستی وزیر کے ٹی آر، بل ملینڈا گیٹس فونڈیشن کے معاون صدر نشین بل گیٹس، عالمی شہرت یافتہ سائنسداں سوامی ناتھن، نیتی آیوگ کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر امیتابھ کانت، یوروپین یونین کے مشیر اعلیٰ سائنسداں ڈاکٹر پیٹر پیٹ، بھارت بائیوٹیک کے صدر نشین و ایم ڈی ڈاکٹر کرشنا ایلا، بائیولوجیکل ای ایم ڈی مہیما ڈاٹلا، قومی بائیو ٹکنالوجی شعبہ کے سکریٹری ڈاکٹر راجیش ایس گوکھلے کے علاوہ دوسرے حصہ لیں گے۔ کے ٹی آر نے اجلاس پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حیدرآباد میں فارما، لائف سائنس شعبوں کی ترقی کا جائزہ لینے کے لئے عالمی کانفرنس کے انعقاد پر انہیں بے حد خوشی ہو رہی ہے۔ مختلف شعبہ حیات سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیتوں کے ایک پلیٹ فارم پر جمع ہونے سے حیدرآباد کو عالمی لائف سائنس کے مرکز میں تبدیل کرنے کے لئے یہ کانفرنس معاون و مددگار ثابت ہوگی۔ ریاستی محکمہ صنعت کے پرنسپال سکریٹری جیش رنجن نے بتایا کہ اس کانفرنس میں شرکت کے لئے تاحال مختلف ممالک کے 27 ہزار افراد نے رجسٹریشن کروایا ہے۔ جمعرات تک رجسٹریشن کی تعداد میں اضافہ ہونے کا امکان ہے۔ ن