حیدرآباد میں بائیک کا سرقہ ، لنگم پیٹ میں فروخت

   

Ferty9 Clinic

دو ملزمین حراست میں، آٹھ گاڑیاں ضبط
یلاریڈی۔/23 مارچ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) حیدرآباد میں بائیک گاڑیوں کا سرقہ کرکے لنگم پیٹ میں اسے فروخت کرنے والے دو افراد کو حیدرآباد پولیس نے حراست میں لے لیا۔ تفصیلات کے مطابق حیدرآباد میں بائیک گاڑیوں کا سرقہ کرنے والی ٹولی نے ان گاڑیو ں کو فروخت کرنے کیلئے منڈل لنگم پیٹ کے بونال علاقہ سے تعلق رکھنے والے شیوا کمار گوڑ اور آئیلا پور کے راجو کے حوالے کئے اوریہ لوگ منڈل میں کچھ بائیک گاڑیوں کوفروخت کرنے کا پولیس نے انکشاف کیا۔ حیدرآباد میں بائیک گاڑیاں سرقہ کرنے والے سارق ہاتھ لگنے پر ان سے حاصل کی گئی معلومات کے بعد حیدرآباد پولیس نے منڈل لنگم پیٹ کے ملزمین کو حراست میں لے لیا اور ان کے پاس سے آٹھ بائیک گاڑیاں ضبط کرلی گئیں اور جیڈی میٹلہ پولیس اسٹیشن کو منتقل کیا۔ اس طرح حیدرآباد میں کیا گیا سرقہ لنگم پیٹ میں اس کے ذمہ دار گرفتار ہونا کسی تعجب سے کم نہیں۔ سارقوں کی ٹولی کا دور دور تک نیٹ ورک پھیلا ہوا ہونے سے مقامی عوام میں تشویش پائی جاتی ہے۔سدا شیو نگر سب انسپکٹر راجو کی ضلع ایس پی سندھو شرما اور ڈی ایس پی یلاریڈی سرینواسلو نے ستائش کی۔ ملزمین کے پاس سے دو کار، دو بائیک گاڑیاں اور پانچ سیل فونس بھی ضبط کرلئے گئے ۔