حیدرآباد۔ 7 اگسٹ ( سیاست نیوز) محکمہ موسمیات نے پیش قیاسی کی ہے کہ اتوار کو حیدرآباد میں بارش ہوکستی ہے ۔ محکمہ نے کہا کہ تلنگانہ کے مختلف اضلاع میں بھی ہفتے کی رات اور اتوار کو کچھ مقامات پر بارش کا امکان ہے ۔ اس دوران ریاست میں کل مختلف مقامات پر بارش ریکارڈ کی گئی ۔ عادل آباد میں 4.1 سنٹی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جبکہ کمارم بھیم ضلع میں لون ویلی کے مقام پر 3.1 سنٹی میٹر بارش ہوئی ۔ عادل آباد کے علاوہ نرمل میں بھی تھنڈرا کے مقام پر 1.3 سنٹی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ۔