حیدرآباد،26جون(یواین آئی) تکنیکی وجوہات کے سبب ساوتھ سنٹرل ریلوے کی جانب سے شہر حیدرآباد میں بعض ایم ایم ٹی ایس خدمات کو جزوی طورپر منسوخ کردیاگیا۔لنگم پلی۔فلک نما ایم ایم ٹی ایس خدمات کو سکندرآباد اور فلک نما اسٹیشنوں کے درمیان جزوی طور پر منسوخ کیاگیا۔اسی طرح حیدرآباد۔فلک نما ایم ایم ٹی ایس خدمات کو سکندرآباد اورفلک نما اسٹیشنوں کے جزوی طورپر منسوخ کیا گیا۔فلک نما۔لنگم پلی ایم ایم ٹی ایس سروس کو فلک نما اور سکندرآباد کے درمیان جزوی طورپر منسوخ کیا گیا۔فلک نما۔حیدرآباد ایم ایم ٹی ایس سروس کو فلک نما اور سکندرآباد اسٹیشنوں کے درمیان جزوی طور پرمنسوخ کیاگیا۔
