حیدرآباد ۔ 16 ۔ فروری : ( سیاست نیوز ) : حیدرآباد پولیس کمشنریٹ حدود میں انسپکٹرز کے بڑے پیمانے پر تبادلے کئے گئے ۔ حیدرآباد کمشنر وی سی سجنار نے احکامات جاری کئے ۔ حیدرآباد کمشنریٹ میں 63 انسپکٹران کے تبادلے کئے گئے ۔ جے بھاسکر جو پوسٹنگ کے انتظار میں تھے انہیں سی سی ایس ڈی ڈی میں مقرر کیا گیا ۔ ایس کیوٹیشور راؤ آصف نگر ایس ایچ او کا تبادلہ کر کے انہیں چھتری ناکہ ایس ایچ او کی حیثیت سے تبادلہ کیا گیا ۔ مجیب الرحمن ٹریفک برانچ سے تبادلہ کرتے ہوئے انہیں میر چوک ایس ایچ او مقرر کیا گیا ۔ کے وینکٹیشور ریڈی جوبلی ہلز ایس ایچ او کا تبادلہ کرتے ہوئے انہیں اسپیشل برانچ منتقل کیا گیا ۔ ٹی رام بابو اسپیلش برانچ کا تبادلہ کرتے ہوئے چارمینار ایس ایچ او کی حیثیت سے مقرر کیا گیا ۔ لکشمی نارائنا ریڈی اسپیشل برانچ کا تبادلہ کرتے ہوئے پہاری شریف ایس ایچ او کی حیثیت سے مقرر کیا گیا ۔ پی رکنی اسپیشل برانچ کا تبادلہ آصف نگر ٹریفک پولیس اسٹیشن مقرر کیا گیا ۔ ای جنگیا ٹریفک برانچ کا تبادلہ کرتے ہوئے فلک نما ایس ایچ او مقرر کیا گیا ۔ اے سیتیا فلک نما ایس ایچ او کا تبادلہ سیف آباد ایس ایچ او کی حیثیت سے کیا گیا ۔ سرینواسلو ریڈی ایس ایچ او سیف آباد کا تبادلہ کرتے ہوئے جوبلی ہلز ایس ایچ او کی حیثیت سے کیا گیا ۔۔ ش