حیدرآباد میں بہاری شخص کے قتل کے الزام میں ایودھیا کا ساکن گرفتار

   

حیدرآباد۔ 6 مارچ (سیاست نیوز) جیڈی میٹلہ پولیس نے شہر حیدراباد میں ایک ہفتہ قبل بہار کے ایک شہری کو مبینہ طور پر قتل کرنے کے الزام میں ایودھیا کے ساکن شخص کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار شخص 32 سالہ شیوا میڑچل میں مقیم ہے۔ 28 فروری کو وہ چنتل کراس روڈ گیا جہاں اس کی ملاقات بہار کے متوطن رمیش راؤ سے ہوئی۔ دونوں ایچ ایم ٹی کمپنی کے قریب ایک سنسان جگہ پر شراب نوشی کی اس کے بعد شیوا نے رمیش سے اس کے ساتھ بدفعلی کیلئے کہا انکار پر اس نے اس کا قتل کردیا۔ع