حیدرآباد ۔ 7 ۔ ستمبر : ( پریس نوٹ ) : ہندوستان کی سب سے زیادہ محبت پانے والی اور بریانی و کباب ڈیلیوری ( بی بی کے ) کی سب سے بڑی چین ’ بریانی بائی کیلو ‘ نے حیدرآباد میں بشمول بنجارہ ہلز 9 ڈیلیوری آوٹ لیٹس کے ساتھ اپنی خدمات کا آغاز کیا ہے ۔ حیدرآباد کی بریانی کو سب سے زیادہ پسندیدگی کی نظر سے دیکھا جاتا ہے ۔ علاوہ ازیں ، حیدرآباد 2000 کروڑ کی بریانی مارکٹ ہے ۔ ’ بی بی کے ‘ برانڈ کا یہ سنگ میل ہے کہ اس نے ’ بریانی کیپٹل ( حیدرآباد ) میں آغاز کیا ۔ حیدرآبادیوں کے دل میں اپنی جگہ بنائی ۔ بی بی کے نے حیدرآباد کے پڑوسی علاقے / محلہ جات میں جس میں بنجارہ ہلز ، کوکٹ پلی ، کتہ پیٹ ، کوکا پیٹ ، گچی باولی ، میاں پور ، منی کونڈہ ، کومپلی ، عطا پور میں اور مزید کئی ’ بی بی کے آوٹ لیٹس ‘ قائم کئے جائیں گے ۔ بانی اور معاون سی ای او ، وشال جنڈال نے کہا کہ ’ بریانی بائی کیلو ‘ 4 مختلف مروجہ / روایتی بریانی جو ’ دم کی ہنڈی بریانی ‘ سے موسوم ہے ۔ کمپنی نے ہندوستان بھر میں 45 سے زائد شہروں میں 100 سے زائد آوٹ لیٹس قائم کئے جس میں دہلی این سی آر ، ممبئی ، بنگلورو ، حیدرآباد ، لکھنو ، جئے پور ، دہرادون ، گوا ، کولکتہ ، پٹنہ ، گوہاٹی اور دیگر کئی شامل ہیں ۔ ان روایتی بریانیوں کے علاوہ ’ بی بی کے ‘ مینو میں نان و یج ڈشش جیسے چکن گھی روسٹ ، چکن 65 ، مٹن گلاوٹی کباب ، مٹن نہاری ، چکن قورمہ اور معروف میٹھی لاش فیرنی بھی شامل ہے ۔ ویجیٹرین ڈشش میں ویج دم بریانی ، پشاوری چھولے ، بریانی ، کٹھل بریانی ، پنیر تکہ بریانی ، اور بھی کئی ڈشش شامل ہیں ۔ علاوہ ازیں ، قورمہ اور کریز جیسے پنیرنوابی ، پنیر 65 اور ’ برانی رائتہ اسٹار ‘ بھی دستیاب ہے جو ’ دور نظام ‘ کی بھر پور لذت کے ساتھ موجود ہے ۔ کوشک رائے ، بانی اور سی ای او نے آغاز کے اعلان کے ساتھ کہا کہ ’ غذائی صنعت میں تجربہ کی بناء پر ہندوستانی کلچر ، مارکٹ اور ٹکنالوجی میں اختراعیت کو گہرائی کے ساتھ سمجھ چکا ہوں ‘ ۔۔