حیدرآباد4دسمبر(سیاست نیوز)شہر حیدرآباد کے سائبر آباد پولیس کمشنریٹ کے حدود میں 26سالہ وٹرنری ڈاکٹر کی اجتماعی عصمت دری کے بعد اس کے قتل اور نعش کو جلادینے کی واردات کے ملزمین کو سخت سزا دینے کامطالبہ کرتے ہوئے بھوماتا بریگیڈ کی لیڈر تروپتی دیسائی اور دیگر کارکنوں نے تلنگانہ کے وزیراعلی کے چندرشیکھرراؤ کے دفتر و کیمپ آفس پرگتی بھون کے سامنے احتجاج کیا۔اس احتجاج پر پولیس نے ان کو حراست میں لے کر قریبی پولیس اسٹیشن منتقل کردیا۔
بھینسہ میں سڑک حادثہ، پانچ افراد
زخمی ، ایک کی حالت تشویشناک
بھینسہ۔/4 ڈسمبر، ( سیاست نیوز) بھینسہ کے قریبی ٹاکلی موضع کے قریب دو موٹر سیکلوں میں تصادم پیش آیا جس میں ایک کی حالت کافی تشویشناک بتائی گئی ہے۔ تفصیلات کے بموجب موضع ٹاکلی اور مالیگاؤں کے درمیان میں مخالفت سمت سے آرہی دو موٹر سیکلوں میں تصادم کا واقعہ پیش آیا جس میں سامہاجی ، سریکانت کے علاوہ ماروتی، انجنا اور گنگادھر زخمی ہوگئے۔ جبکہ ماروتی کی حالت کافی تشویشناک بتاتے ہوئے بھینسہ گورنمنٹ ایریا ہاسپٹل میں طبی امداد کے بعد نظام آباد منتقل کردیا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ سامہاجی اور سریکانت کا تعلق ناندیڑ ( مہاراشٹرا ) سے ہے جو بھینسہ سے ناندیڑ جارہے تھے۔