حیدرآباد میں جاب مارکٹ بحال ، ہر طرف چہل پہل و رونق

   


حیدرآباد :۔ کورونا وائرس وباء کے زور پر رہنے کے دوران حیدرآباد میں ملازمتوں میں کمی کے بعد اب حالیہ مہینوں میں اس میں اضافہ ہورہا ہے ۔ مانسٹر ایمپلائمنٹ انڈیکس انالائسیس 2020 کے مطابق کوویڈ 19 وباء کے باوجود ملک کے کئی شہروں میں جاب پوسٹنگس میں ایک اچھا اضافہ ہورہا ہے ۔ اپریل اور جولائی کے درمیان نافذ کردہ لاک ڈاؤن کے دوران کئی شہروں میں روزگار کی شرح گھٹ گئی تھی جس میں چندی گڑھ ( -27% ) ، ممبئی ( -24% ) اور بنگلورو ( -20% ) بہت متاثر ہوئے ۔ جب کہ جئے پور ( +8% ) ، بڑودھ ( +2% ) ، کولکتہ ( -2% ) اور کوئمبتور ( -4% ) کم متاثر ہونے والے شہر رہے ۔ کوویڈ کی وجہ یہ شرح جو گھٹ گئی تھی اس میں اگسٹ ۔ نومبر کے دوران بہتری آئی اس طرح یہ چندی گڑھ ( 17% ) ، بنگلورو ( 14% ) ، پونے ( 4% ) ، چینائی ( 4% ) اور حیدرآباد ( 4% ) ریکارڈ کی گئی ۔ وہ شہر جو اس معاملہ میں پہلے کی حالت پر آرہے ہیں یا کوویڈ سے پہلے کی حالت سے بہتر مظاہرہ کررہے ہیں وہ ہیں بنگلورو ، حیدرآباد ، چندی گڑھ اور جئے پور ۔۔