حیدرآباد میں جانسن اینڈ جانسن کورونا ویکسین کی تیاری

   

بائیولاجیکل کمپنی سے عنقریب معاہدہ ، کورونا ٹیکہ کی تیاری میں حیدرآباد گلوبل ہب
حیدرآباد :۔ امریکہ کی مشہور فارما کمپنی جانسن اینڈ جانسن کی جانب سے تیار کردہ کورونا ویکسین کی حیدرآباد میں تیاری حیدرآباد کی فارما کمپنی بائیو لاجیکل اپنی طرف سے تیار کردہ ویکسین کی تیاری کے ساتھ جانسن اینڈ جانسن کمپنی کی جانب سے تیار کردہ ویکسین کو تیار کرے گی ۔ اس معاملے میں دونوں کمپنیوں کے درمیان عنقریب یادداشت مفاہمت پر دستخط ہوگی ۔ اس بات کی جانسن اینڈ جانسن کمپنی نے تصدیق کی ہے اور کہا کہ ویکسین کی تیاری کے لیے دونوں کمپنیاں ایک دوسرے سے تعاون و اشتراک کرتے ہوئے کام کریں گی ۔ بائیو لاجیکل کمپنی کے منیجنگ ڈائرکٹر مہیما دائلہ نے کہا کہ ہم ہمارے ٹیکہ کی تیاری کے علاوہ جانسن اینڈ جانسن کمپنی کا بھی ٹیکہ تیار کریں گے ۔ دونوں ٹیکوں کی پیداوار کے لیے بنیادی سہولتیں اور پلانٹس مکمل علحدہ علحدہ رہیں گی ۔ ایک دوسرے سے کسی کا کوئی تعلق نہیں رہے گا ۔ تاہم ٹیکہ کی تیاری کب شروع ہوگی اس کی کوئی تفصیلات پیش نہیں کی ۔ واضح رہے کہ مہیا دائلہ نے فروری میں اعلان کیا تھا کہ ایک سال میں 60 کروڑ جانسن اینڈ جانسن کمپنی کا ویکسین تیار کرنے کا کنٹراکٹ اساس پر منصوبہ تیار کیا جارہا ہے تاہم گذشتہ ہفتہ مرکزی حکومت کی جانب سے جاری کردہ ٹیکوں کی فہرست میں اس سال تیار ہونے والے ویکسین میں جانسن اینڈ جانسن ٹیکہ کا نام شامل نہیں ہے ۔ دوسری جانب بائیو لاجیکل فارما کمپنی اگست سے 7.5 تا 8 کروڑ اپنے ذاتی ٹیکہ کے ڈوز تیار کرنے کا بھی منصوبہ بنا رہی ہے ۔ کورونا ٹیکہ کی تیاری میں حیدرآباد گلوبل ہب میں تبدیل ہورہا ہے ۔۔