حیدرآباد میں جی ایم آر ، ای ایم آر کے لاجسٹکس پارک کا قیام

   

حیدرآباد ۔ 19 جنوری ۔ (سیاست نیوز)حیدرآباد اب ای ایس آر اینڈ جی ایم آر حیدرآباد ایروٹروپلس لمیٹیڈ (GHAL) کے ایک 66 ایکر کے لاجسٹکس اینڈ انڈسٹریل پارک کی منزل ہوگا ۔ اس پراجکٹ کی لاگت تقریباً 550 کروڑ روپئے ہوگی اور اسے ایک فلیگ شپ ایرپورٹ سنٹرک لاجسٹکس اینڈ انڈسٹریل پارک کے طورپر فروغ دیتے ہوئے ویرہاوزنگ ، ڈسٹری بیوشن سنٹرس اور آلودگی نہیں پیدا کرنے والے صنعتی کاموں کیلئے عصری تقاضوں سے ہم آہنگ سہولتیں فراہم کی جائیں گی ۔ ایرپورٹ لینڈ ڈیولپمنٹ جی ایم آر گروپ سی ای او امن کپور نے کہاکہ ’’اس اشتراک سے ویر ہاؤزنگ اور انڈسٹریل رئیل اسٹیٹ کے لئے نئے معیارات قائم ہوں گے ۔ اس سے اس علاقہ میں کارگو انڈسٹری کو بھی فائدہ ہوگا‘‘۔ GHAL ، جی ایم آر حیدرآباد انٹرنیشنل ایرپورٹ کی ایک ذیلی کمپنی ہے ۔ اس لاجسٹکس پارک کے قیام سے نہ صرف اکوپائرس کو نئی سہولتیں فراہم ہوں گی بلکہ سرمایہ کاری کے لئے راہ ہموار ہوگی اور روزگار کے مواقع بھی پیدا ہوں گے ۔ اس شراکت داری پر بات کرتے ہوئے ای ایس آر انڈیا کے کنٹری ہیڈس ابھیجیت ملکانی اور جئے میرپوری نے کہاکہ حیدرآباد ایرپورٹ پر یہ نئی فیسلٹی تلنگانہ سے نیشنل اور گلوبل ٹریڈ میں مدد کیلئے یہ ہماری اہم سرمایہ کاری ہے ۔