حیدرآباد۔/16 اگسٹ، ( سیاست نیوز) صدرنشین تلنگانہ حج کمیٹی جناب محمد سلیم نے آج حیدرآباد میں انڈین حج اینڈ عمرہ ایکسپو 2023 کا افتتاح کیا۔ کنگس کوہ نور کنونشن سنٹر میں منعقدہ اس ایکسپو میں سعودی عرب کی کئی کمپنیاں اور ادارے شریک ہیں۔ افتتاحی تقریب میں محمد سعید باوزیر ڈائرکٹر سیلس، عرفان شریف اسسٹنٹ ایگزیکیٹو آفیسر تلنگانہ حج کمیٹی، جناب عماد ( مکہ ہوٹل اینڈ ٹاور )، جناب خالد ( الحرمین ٹراویل ) ، حامد معوف الحیانی ( حماد الحیانی حج اینڈ عمرہ )، آشیر اریکدن ( ریحال انٹر نیشنل )، افنان عبداللہ ( ہلٹن سوئیٹس مکہ ) ، عبداللہ ایم راشد ، محمد شاہد ( بنگلور )، مجید عبدالرحمن اور دوسرے موجود تھے۔ جناب محمد سلیم نے حج اور عمرہ کیلئے خانگی ٹورس اینڈ ٹراویلس کی خدمات کا جائزہ لیا اور انہیں مزید بہتر بنانے کا مشورہ دیا۔ انہوں نے کہا کہ عازمین حج و عمرہ کی خدمت دراصل باعث ثواب اور اللہ کی خوشنودی کے حصول کا ذریعہ ہے۔