حیدرآباد میں خشک میوہ جات کی قیمتوں میں اضافہ

   

کارگو رکاوٹیں ، سیب ، کیوی اور کھجور مہنگے، رمضان کی قیمتیں آسمان پر
حیدرآباد : 9مارچ ( سیاست نیوز) مغربی ایشیاء میں جاری جنگ کے اثرات اب حیدرآباد کی فروٹ مارکٹ تک پہنچ گیا ہے ۔ خلیجی ممالک میں کارگو حمل و نقل میں رکاوٹوں کے باعث پھلوں اور خشک میوہ جات کی درآمد متاثر ہوگئی ہے جس کے نتیجہ میں مقامی بازاروں میں قیمتیں تیزی سے بڑھ رہی ہیں ۔ تجارتی ذرائع کے مطابق ایران ، دبئی اور ترکی جیسے ممالک سے آنے والی سیب ، کیوی ، کھجور اور دیگر خشک میوہ جات کی سپلائی میں نمایاں کمی آئی ہے ۔ رمضان المبارک کے دوران کھجور اور بادام کی مانگ میں اضافہ کے باعث قیمتوں میں مزید اضافہ دیکھا جارہا ہے ۔ تاجروں کا کہنا ہے کہ عام دنوں میں جو خشک میوہ جات کا ڈبہ تقریباً 1,800 روپئے میں فروخت ہوتا تھا جنگی صورتحال کے باعث اس کی قیمتیں بڑھ کر 2,500 روپئے تک پہنچ گئی ہے ۔ اسی طرح دیگر درآمدی پھلوں کی قیمتوں ویسٹ ایشیاء کی صورتحال برقرار رہی تو صرف پھل اور خشک میوہ جات ہی نہیں بلکہ تعمیرات سامان بھی متاثر ہوسکتا ہے ۔ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارت سے درآمد ہونے والا لوہا ، اسٹیل ، تانبے کی تاریں اور سیمنٹ میں استعمال ہونے والا پیٹ کوک بھی مہنگا ہونے کا خدشہ ہے ۔ بازار کے تاجروں کا کہنا ہیکہ رمضان میں مانگ بڑھنے اور درآمد میں کمی کے باعث آنے والے دنوں میں قیمتوں میں مزید اضافہ کا امکان بھی ظاہر کیا جارہا ہے ۔ 2