حیدرآباد :۔ افزائش مویشیاں سمکیات اور سنیما ٹو گرافی کے وزیر ٹی سرینواس یادو نے تیقن دیا کہ حیدرآباد شہر میں تعمیر کئے گئے چار ہزار سے زائد ڈبل بیڈ روم مکانات 25 اکٹوبر کو دسہرہ تہوار کے موقع پر استفادہ کنندوں کے حوالے کیے جائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ استفادہ کنندوں کے لیے حکومت کی طرف سے دسہرہ کا تحفہ ہوگا ۔ سرینواس یادو نے وزیر داخلہ محمود علی کے ساتھ عہدیداروں کی میٹنگ میں ڈبل بیڈ روم پراجکٹ کے کاموں کی پیشرفت کا جائزہ لیا ۔ سرینواس یادو نے کہا کہ حیدرآباد ڈسٹرکٹ میں 35 مختلف مقامات پر جملہ سات ہزار 455 ڈبل بیڈ روم ہاوزنگ یونٹس کی تعمیر کا کام مکمل ہوا ہے ۔۔