حیدرآباد میں دوسرے دن بھی راشن دکانات سے چاول کی تقسیم

   

ماسک کا استعمال اور سماجی دوری کا لحاظ نہیں ، متعدد مقامات پر عوام کا ہجوم
حیدرآباد ۔ 2 ۔ اپریل : ( سیاست نیوز) : شہر حیدرآباد میں آج دوسرے دن بھی راشن شاپس کے ذریعہ عوام میں فی کس 12 کیلو چاول تقسیم کیا گیا جہاں پر عوام کی کافی بھیڑ دیکھی گئی عوام کی جانب سے نہ ماسک لگایا گیا اور نہ ہی سماجی دوری برقرار رکھی گئی ۔ انتظامیہ اور پولیس کی جانب سے بھی کوئی احتیاطی اقدامات نہیں کئے گئے ۔ لاک ڈاؤن کے دس دن بعد بھی عوام میں شعور نہیں دیکھا گیا ۔ کورونا وائرس کے خطرات سے محفوظ رہنے کیلئے حکومت ، وزراء ، سرکاری انتظامیہ اور سیاسی جماعتوں کے قائدین کی جانب سے ماسک لگانے اور سماجی دوری برقرار رکھنے کی عوام سے جو بھی اپیل کی جارہی ہے وہ راشن شاپس کی دکانات پر بے اثر نظر آرہی ہیں ۔۔