پی پی ایس موٹرس کے شورومس پر دستیاب موجودہ تقاضوں کی تکمیل
حیدرآباد۔ 29 مارچ (سیاست نیوز) ہندوستان کی مشہور آٹو موبائیل ریٹیل کمپنی پی پی ایس (PPS) موٹرس نے حیدرآباد میں رینالٹ ڈسٹر نئی گاڑی متعارف کی ہے جس کی قیمت 10.49 لاکھ سے شروع ہوگی۔ ملک بھر میں رینالٹ ڈسٹر گاڑی متعارف کی گئی ہے۔ رینالٹ گروپ نے مزید نئی سہولتوں اور اضافوں کے ساتھ ڈسٹر گاڑی متعارف کی ہے۔ کوکٹ پلی اور ایل بی نگر میں واقع پی پی ایس موٹرس کے شوروم میں یہ گاڑی کسٹمرس کے لئے متعارف کی گئی۔ کمپنی نے دعویٰ کیا ہے کہ ہندوستان میں ڈرائیونگ کی صورتحال میں یہ انتہائی موزوں گاڑی ہے۔ اس گاڑی میں کئی ایک نمایاں خصوصیات موجود ہیں جن میں اسپیڈ پر قابو پانے کی صلاحیت بھی شامل ہے۔ اسٹیرنگ اور بریکنگ کا بھی غیر معمولی مظاہرہ دیکھا جاسکتا ہے۔ رینالٹ انڈیا کے وائس پریسیڈنٹ سیلس اینڈ مارکٹنگ فرانسیسکو ہیڈالگو نے بتایا کہ نئی رینالٹ ڈسٹر ہندوستانی کسٹمرس کی توقعات اور ضروریات کے عین مطابق ہے۔1