حیدرآباد ۔ ساؤتھ زون شوٹنگ چمپیئن شپ مقابلے 2024 27 ستمبر سے یکم اکتوبر 2024 تک، گچی باولی، حیدرآباد میں ساٹس شوٹنگ رینج میں منعقد ہوئے اور یہ مقابلے اسوسی ایشن کے صدر امیت سانگھی کی رہنمائی میں اختتام پذیر ہوئے۔ اس باوقار ایونٹ میں ہندوستان بھر کی جنوبی ریاستوں تلنگانہ ، آندھرا پردیش، کرناٹک، کیرالہ اور پڈوچیری کے 250 سے زیادہ ایتھلیٹس نے شرکت کی۔ ایونٹ میں گولڈ ، سلور اور برونز میڈل حاصل کرنے والوں میں کینان چنائی ، مجاہد علی خان ، احمد علی خان ، فیصل یوسف الدین اکرامہ ، کے ایم اے انصاری دارا چنائی اور عمر شامل ہیں۔ یہ میچز جونیئرز 21 سال، ماسٹرز کی عمر45 سے 60 سال کے درمیان، سینئر ماسٹرز کی عمر 60 سے 70 سال کے درمیان، سوپر ماسٹرز 70 سال سے زیادہ عمر کے زمرے میں ہوئے ۔ مسٹر امیت سانگھی نے چمپیئن شپ کے کامیاب انعقاد کی ستائش کی، اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اور مینیجنگ کمیٹی کے اراکین اور تمام شرکاء کے اہم تعاون پر اظہار تشکر کیا