حیدرآباد : /29 اگست (سیاست نیوز) حکومت کی جانب سے پکوان گیس کی قیمت میں 200 روپئے کی سبسیڈی کے بعد حیدرآباد میں 14.2 کیلو ایل پی جی سیلنڈر کی قیمت 1,155 روپئے سے کم ہوکر955 روپئے ہوجائے گی ۔ ٹوین سیٹیز ایل پی جی ڈیلرس اسوسی ایشن کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ اگر 200 روپئے سبسیڈی کی مد میں شامل کرلیاجائے تو جملہ سبسیڈی 240.71 ہوگی ۔ انہوں نے کہا کہ وہ آئیل کمپنیوں سے سرکاری طور پر مکتوب کا انتظار کررہے ہیں اور توقع ہے کہ 200 روپئے سبسیڈی ریٹیل قیمت سے راست منہا کی جائے گی ۔دہلی میں سبسیڈی کے بعد گیس سیلنڈر کی قیمت 1103 روپئے فی سیلنڈر سے کم ہوکر 903 روپئے ہوجائے گی۔ اسی طرح دہلی میں پرائم منسٹر اجول یوجنا کے استفادہ کنندگان کیلئے فی سیلنڈر کی قیمت 703 روپئے ہوگی ۔