حیدرآباد میں سلنڈر دھماکے میں 18 سالہ لڑکا جاں بحق ، والدین زخمی

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد: سلنڈر دھماکے کی وجہ سے ایک 18 سالہ لڑکے کا انتقال ہوگیا، جبکہ اس کے والدین زخمی بتائے جارہے ہیں، اس کے والدین دھولپیٹ کے ایک علاقے میں غیر قانونی سلنڈر بھرنے والے یونٹ میں سلنڈر دھماکے میں زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق ایک 18 سالہ لڑکا مر گیا اور اس کے والدین کو اس کی رہائش گاہ پر سلنڈر پھٹنے سے شدید نقصان ہوگیا ہے۔پولیس نے بتایا کہ اس کے اہل خانہ نے اپنی رہائش گاہ پر غیر قانونی گیس بھرنے کا مرکز قائم کیا ہے اور دھماکہ سلنڈر بھرتے ہوئے ہوا۔زخمیوں کو علاج کے لیے مقامی سرکاری اسپتال پہنچایا گیا اور لاش پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دی گئی ہے۔

مزید تفتیش جاری ہے۔