حیدرآباد میں سوائن فلو کی وبا ، ہاتھ نہ ملائے ، دور سے سلام ہائے ہیلو کرلیں، سپرنٹنڈنٹ فیور ہاسپٹل کا مشورہ

   

حیدرآباد۔ 23 جنوری (سیاست نیوز)حیدرآباد میں سوائن فلو کے بڑھتے واقعات کے پس منظر میں فیور ہاسپٹل کے سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر کے شنکر نے مشورہ دیا ہے کہ کسی سے ہاتھ نہ ملائے دور سے ہی سلام نمستے ، ہائے ہیلو کر لیجئے ۔ آئندہ ہفتہ دس دن ایسی احتیاط ضروری ہے ۔ ڈاکٹر شنکر نے کہا کہ ہاتھ ملانے سے سردی یا فلو کا وائرس لگ سکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ چار سال سے ستمبر تا ڈسمبر فلو کے کیسیس دیکھے گئے لیکن اس مرتبہ جنوری کے تین ہفتوں میں سوائن فلو کے کئی کیسیس آئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے ۔ خانگی اور سرکاری دواخانوں میں علاج سے پانچ دن کے اندر صحت یابی ہوجاتی ہے ۔ انہوں نے حاملہ خواتین ، بچوں اور ضعیف افراد کو مشورہ دیا کہ وہ کھلے مقامات پر جانے سے گریز کریں۔