حیدرآباد 28 جون (سیاست نیوز) حیدرآباد میں سونے کی قیمت میں اضافہ درج کیا گیا ہے۔ 22 اور 24 کیرٹ سونے کی قیمت میں اضافہ کے باعث 10 گرام سونے کی قیمت 66150 ہوچکی ہے جو 22 کیرٹ سونے کی قیمت رہے گی۔ حالیہ دنوں میں 10 گرام سونے کی قیمت میں 400 روپئے کا اضافہ ہوا ہے۔ 24 کیرٹ سونے کی 10 گرام کی قیمت 72160 روپئے درج کی گئی جو 430 روپئے کا اضافہ ہے۔ حیدرآباد میں سونے کے علاوہ چاندی کی قیمت میں بھی اضافہ درج کیا گیا ہے۔ چاندی فی کیلو گرام 94500 روپئے فروخت کی جارہی ہے۔ بین الاقوامی مارکٹ میں حالیہ عرصہ میں سونے کی قیمت میں تبدیلی دیکھی گئی ہے۔ شادیوں کے سیزن میں سونے کی قیمت میں قابل لحاظ اضافہ دیکھا گیا۔ 1