محفوظ ڈرائیونگ کے لیے ہیلمٹ اور سیٹ بلٹ کے ساتھ ویڈیوز شیر کرنے کا مشورہ
حیدرآباد۔ 13 اکتوبر (سیاست نیوز) حیدرآباد کے شہریوں میں ڈرائیونگ کی عادتوں کو سدھارنے کے لئے سٹی پولیس کمشنر وی سی سجنار نے پیر کو ’’سیف رائیڈ چیالنج‘‘ متعارف کیا اور اسے سوشل میڈیا پر عام کردیا۔ اس کیمپننگ کے ذریعہ پولیس کمشنر حیدرآباد نے عوام سے یہ خواہش کی ہے کہ جو کوئی بھی موٹر سائیکل ہیلمٹ پہن کر اور کار ڈرائیور اپنی سیٹ بیلٹ لگاکر رائیڈ کا آغاز کرے اور اس کا فوری طور پر سیلفی ویڈیو اپنے تین دوست احباب یا رشتہ داروں کو بھیجیں تاکہ یہ ٹرنڈ عام ہوسکے۔ اس سلسلہ میں پولیس کمشنر حیدرآباد نے کہا کہ اس کیمپننگ کا مقصد یہ ہے کہ شہریان میں سیف ڈرائیونگ سے متعلق شعور بیداری کی جاسکے اور بالخصوص نوجوانوں میں یہ احساس پیدا کیا جاسکے کہ وہ گاڑی محفوظ طریقہ سے چلاتے ہوئے خود کی جان کو بھی بچائے اور دوسروں کی جان کا بھی خیال رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل چیالنج کے آغاز سے انہیں امید ہے کہ شہر حیدرآباد میں مقیم افراد اپنی ڈرائیونگ کو سیف کرتے ہوئے ہیلمٹ اور سیٹ بیلٹ کا استعمال کریں۔ انہوں نے کہا کہ حیدرآباد سٹی پولیس شہریان کے تحفظ کے لئے مسلسل شعور بیداری کیمپننگ چلا رہی ہے تاکہ دونوں شہروں میں سڑک حادثات میں نمایاں کمی ہوسکے۔ ب