حیدرآباد۔/13 فروری،( سیاست نیوز) سی آئی آئی تلنگانہ اور ینگ انڈینس حیدرآباد ضرورتمند کو کھلائے۔ کوئی بھوکا نہ رہے ‘‘ کے زیر عنوان مہم کے تحت 14 فروری کو جی ایچ ایم سی کے تعاون سے ایک پروگرام شروع کررہے ہیں۔ اس دوران دونوں شہروں کے مختلف مقامات پر ضرورتمندوں کیلئے طعام کا اہتمام کیا جائے گا۔ سی آئی آئی تلنگانہ کے سربراہ سہاجیت سہا کے مطابق اس پروگرام کا مقصد حیدرآباد کو بھوک سے پاک و آزاد بنانا، شہریوں میں صلہ رحمی و رواداری کے فروغ کے ذریعہ اخوت و محبت کو عام کرنا ہے۔ گاندھی ہاسپٹل، کاپرا ، ہائی ٹیک سٹی اور دیگر مقامات پر ضرورتمندوں کو کھانا کھلایا جائے گا۔