حیدرآباد 13دسمبر(یواین آئی)آل انڈیا یو نانی طبی کانفرنس کے زیر اہتمام ایک روزہ طب نبوی ﷺ پر قومی سمینار بعنوان طب نبوی و عصر حاضر بروز اتوار 22ڈسمبر 11بجے دن اردو مسکن روبرو چو محلہ پیلس خلوت چار مینار میں حضرت غوث الاعظم اکیڈیمی کے اشتراک سے منعقد کیاجائے گا۔جس میں ڈاکٹر محمد عبد المجید ملتانی قادری نظامی چشتی صدارت کریں گے ۔ مولانا مفتی محمد فاروق علی سرپرست اکیڈیمی نگرانی کریں گے ۔ پروفیسر محمد احسن فاروقی ایڈیشنل ڈائرکٹر یونانی و پرنسپل گورنمنٹ نظامیہ طبی کالج، ڈاکٹر محمد غوث محی الدین علی ، ڈاکٹر محمد سمیع اللہ خان ، ڈاکٹر فخر الدین محمد مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کریں گے ۔ حافظ محمد احسن علی احتشام شازلی قراء ت کلام پاک و نعت رسول صلی اللہ علیہ و سلم پیش کر یں گے ۔ڈاکٹر خواجہ بدر الدین صدیقی صدر طبی کانفرنس مہمانوں کا خیرمقدم کریں گے ۔مولانا محمد جہانگیر علی اکیڈیمی کی کارکردگی بیان کریں گے ۔ ڈاکٹر ابوالحسن اشرف سیمنار کی کاروائی چلایں گے ۔ پروفیسر ابو الفدا شاہ محمد ذوالفقار صدیقی القادری ملتانی ، مولانا میر مرتضی علی شاہ قادری لطیفی نظامی،ڈاکٹر احمد اکبر الدین ،حکیم غلام محی الدین حسینی نقشبندی مجددی و قادری کے علاو ہ اس سیمنار میں یونانی اطباء و ریسیرچ اسکالرس طب نبوی پر مقالہ پیش کریں گے ۔3بجے دن یاد اجمل حکیم محمد اجمل خان دہلوی بانی آل انڈیا یونانی طبی کانفرنس ہوگی۔ ڈاکٹر محمد عبدالوحید پدم شری صدارت کریں گے ۔ ڈاکٹر منور حسین کاظمی ڈائرکٹر نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف یونانی میڈیسن فار اسکن ڈیزیزس نگرانی کریں گے ۔ ڈاکٹر مشتاق احمد سابق ڈائرکٹر سنٹرل ریسرچ انسٹیٹوٹ آف یونانی میڈیسن و چیر یونانی جنوبی افریقہ، ڈاکٹر شارق علی خان چیرمین ،ڈاکٹر ابوالحسن اشرف آرگنائزنگ سکریٹری طبی کانفرنس خصوصی خطاب کریں گے ۔