حیدرآباد میں فضائی آلودگی دہلی سے خراب

   

حیدرآباد ۔ 10 مارچ ( سیاست نیوز) شہر حیدرآباد میں گذشتہ ایک ہفتہ سے آلودگی کی سطح دہلی سے بھی خراب ہے ۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ دارالحکومت میں بارش وہاں آلودگی کا ایک سبب ہوسکتی ہے ۔ گذشتہ ہفتہ ہی میں تین موقعوں پر ایرکوالیٹی انڈیکس (AQI) جسے شہر میں آلودگی کی مانیٹرنگ کیلئے استعمال کیا جاتا ہے ، حیدرآباد کیلئے شہر میں ہلکی بارش ہونے کے باوجود زیادہ تھا ۔ جمعرات کو شہر میں دہلی کے 79 کے مقابل اے کیو آئی 118 تھا ۔ اس کے دوسرے دن یہ شہر میں 90 اور دہلی میں 66 تھا اور ہفتہ کو یہ سطح شہر حیدرآباد میں 83 اور دہلی میں 67 تھی ۔