حیدرآباد میں لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی

   

پندرہ ہزار سے زائد گاڑیاں ضبط : ایڈیشنل کمشنر ٹریفک کا بیان
حیدرآباد ۔ 9 ۔ اپریل : ( سیاست نیوز) : حیدرآباد میں لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر تاحال 15 ہزار سے زائد گاڑیوں کو ضبط کیا گیا ہے جب کہ 2 لاکھ سے زائد مقدمات درج کیے گئے ہیں ۔ ایڈیشنل کمشنر ٹریفک انیل کمار نے بتایا کہ لاک ڈاؤن کے پہلے ہی دن سے قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جارہی ہے ۔ غیر ضروری طور پر سڑکوں پر نکلنے والی 15 ہزار سے زائد گاڑیوں کو ضبط کرلیا گیا ہے ۔ جن میں 13573 ٹو وہیلر گاڑیاں 1057 آٹوز 531 کاریں اور دوسری 2 گاڑیاں شامل ہیں ۔ تمام ضبط شدہ گاڑیوں کو متعلقہ پولیس اسٹیشن منتقل کردیا گیا ہے ۔ لاک ڈاؤن کے قانون اور قواعد کی خلاف ورزی پر مزید گاڑیوں کے ضبط کرنے کے ساتھ ساتھ مقدمات بھی درج کئے جائیں گے ۔ لاک ڈاؤن ختم ہونے کے بعد یہ گاڑیاں دی جائیں گی ۔ انہوں نے کہا کہ ابتک 2 لاکھ 13 ہزار 955 گاڑیاں قواعد کی خلاف ورزی کرنے کی نشاندہی کی گئی ہے ۔ جن کے خلاف پولیس کارروائی کرے گی ۔۔