قوت خرید کمزور ، رہائشی مکانات کی خریدی میں عدم دلچسپی
حیدرآباد۔20اپریل(سیاست نیوز) شہر حیدرآباد میں لگژری مکانات کی فروخت میں گراوٹ ریکارڈ کی جا رہی ہے ! جاریہ سال کے ابتدائی تین ماہ کے دوران شہر کے پاش علاقوں میں تعمیر کئے جانے والے لگژری بنگلوں کی فروخت میں نمایاں گرواٹ کئے جانے کے بعد یہ کہا جا رہا ہے کہ حیدرآباد میں جائیدادخریدنے والوں کی قوت خرید کمزور پڑنے لگی ہے اور وہ 2.5کروڑ سے زائد کی جائیدادوں بالخصوص رہائشی مکانات کی خریدی کے سلسلہ میں سنجیدگی نہیں دکھا رہے ہیں۔ جائیدادوں کی خرید و فروخت کا جائزہ لینے والی کمپنی کی جانب سے کئے گئے سروے میں اس با ت کی توثیق کی گئی ہے کہ ملک بھر کے 7سرکردہ شہروں میں لگژری مکانات کی فروخت میں گراوٹ دیکھی جا رہی ہے اور ممبئی کے علاوہ کولکتہ میں بھی الٹرا لگژری مکانات کی فروخت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ شہر حیدرآباد کے پاش علاقوں کے علاوہ شہر کے نواحی علاقوں میں تعمیر کئے جانے والے لگژری بنگلوں کی فروخت میں کمی کے بعد بلڈرس اور ڈیولپرس کی جانب سے ایک مرتبہ دوبارہ شہر حیدرآباد میں جائیدادوں کی فروخت کے معاملات میں کمی اور گراوٹ کے خدشات ظاہر کئے جانے لگے ہیں۔ بتایاجاتا ہے کہ 2.5 کروڑ سے زائد کی مالیت کے بنگلہ اور مکانات کی فروخت میں گراوٹ کی مختلف وجوہات ہیں اور سال 2022کے آغاز کے ساتھ ہی ان جائیدادوں کی فروخت میں کمی نے بازار کو تشویش میں مبتلا ء کردیا ہے لیکن کم قیمتوں والی جائیدادوں کی فروخت کے معاملہ میں ملک کے بیشتر شہروں میں بہتری ریکارڈ کئے جانے کی اطلاعات موصول ہورہی ہیں ۔ م