ماریڈوپلی، شیخ پیٹ، آصف نگر، مشیرآباد میں 30 تا 40 فیصد زیادہ بارش ریکارڈ ہوئی
حیدرآباد ۔ 8 ستمبر (سیاست نیوز) شہر حیدرآباد میں گزشتہ تین ماہ کے دوران معمول سے 24 فیصد زیادہ بارش ریکارڈ ہوئی ہے۔ گزشتہ پانچ دن سے گریٹر حیدرآباد کے مختلف مقامات یہ کہیں زیادہ کہی ہلکی اور کبھی موسلادھار بارش ہوئی ہے جس سے شہر کے مختلف علاقے جھیل میں تبدیل ہوگئے ہیں اور کئی گھروں میں پانی داخل ہوگیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے عہدیداروں نے بتایا کہ یکم جون تا 7 ستمبر تک حیدرآباد میں معمول سے 24 فیصد زیادہ بارش ہوئی ہے۔ شہر کے تمام مقامات پر معمول سے زیادہ بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔ سب سے زیادہ ماریڈوپلی میں 46 فیصد بارش ہوئی ہے۔ ماریڈوپلی میں 746.6 ملی میٹر بارش ہوئی ہے اس کے علاوہ مشیرآباد، امیر پیٹ، آصف نگر، ترملگیری علاقوں میں 30 تا 40 فیصد زیادہ بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔ سعیدہ آباد میں 654.4 ملی میٹر بارش ہوئی ہے جبکہ معمول کے مطابق یہاں 463.1 ملی میٹر بارش ہوئی ہے جبکہ معمول کے مطابق 463.1 ملی میٹر بارش ہوتی ہے۔ امیر پیٹ میں 677.1 ملی میٹر بارش ہوئی ہے۔ معمول کے مطابق 509.1 ملی میٹر بارش ہونا ہے۔ ترملگیری میں 677.6 ملی میٹر بارش ہوئی ہے جبکہ معمول کے مطابق 509.1 ملی میٹر بارش ہونا ہے۔ شیخ پیٹ میں 609.8 ملی میٹر بارش ہوئی ہے جبکہ معمول کے مطابق 463.1 ملی میٹر بارش ہونا ہے۔ مشیر آباد میں 666.1 ملی میٹر بارش ہوئی ہے جبکہ معمول کے مطابق 510.3 ملی میٹر بارش ہونا ہے۔ محکمہ موسمیات نے پیش قیاسی کی ہیکہ آئندہ دو دن میں بارش ہوسکتی ہے۔ N