حیدرآباد میں نیشنل پے منٹ کارپوریشن آف انڈیا کے مرکز کا قیام

   

Ferty9 Clinic

نارسنگی میں سنگ بنیاد ، پانچ سو کروڑ کے پراجکٹ میں سرمایہ کاری کے مواقع
حیدرآباد۔ شہر حیدرآباد میں نیشنل پے منٹ کارپوریشن آف انڈیا کی جانب سے مرکز کے قیام کا فیصلہ کیا گیا ہے اور کہا جا رہاہے کہ 500 کروڑ کے اس پراجکٹ کے شہر حیدرآباد میں قیام سے حیدرآباد میں سرمایہ کاری کے مواقع بڑھیں گے۔این سی پی آئی کا اسمارٹ ڈاٹا سنٹر جو شہر میں قائم ہونے جا رہا ہے اس کے ذریعہ تمام ادائیگیوں اور سیٹلمنٹ کی نگرانی کی جاتی ہے شہر حیدرآباد میں قائم کرنے کے سلسلہ میں سنگ بنیاد رکھے جانے کے بعد یہ کہاجا رہا ہے کہ شہر حیدرآباد اور ریاست کے دیگر اضلاع میں قائم کئے جانے والے مراکز میں یہ ایک انتہائی اہم اضافہ ہونے جا رہا ہے۔ ریاستی وزیر انفار میشن ٹکنالوجی و بلدی نظم و نسق مسٹر کے ٹی راما راؤ نے NPCI کے ڈاٹا مرکز کی عمارت کی تعمیر کے سلسلہ میں گذشتہ یوم سنگ بنیاد رکھا۔ شہر حیدرآباد کے نواحی علاقہ نارسنگی میں رکھے گئے سنگ بنیاد کے دوران بتایا گیا ہے کہ اس پراجکٹ کی جملہ لاگت 500 کروڑ ہے اور اس پراجکٹ کی تکمیل کے بعد اس ڈاٹا سنٹر سے 15 لاکھ کروڑ اور 4ملین سے زائد ماہانہ ادائیگیوں کی توقع کی جارہی ہے۔این پی سی آئی کا کہناہے کہ کارپوریشن نے اپنے ڈاٹا مرکز کے لئے تلنگانہ کا انتخاب اس لئے کیا ہے کیونکہ تلنگانہ انفارمیشن ٹکنالوجی کے شعبہ میں سب سے تیز رفتار ترقی کرنے والی ریاست ثابت ہورہی ہے اور ڈیجیٹل ادائیگیوں اور لین دین کیلئے انفارمیشن ٹکنالوجی انتہائی اہمیت کی حامل ہے ۔علاوہ ازیں جغرافیائی اعتبار سے بھی ریاست تلنگانہ بالخصوص حیدرآباد کو مرکزیت حاصل ہے اسی لئے اس معاملہ میں کوئی سمجھوتہ نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔