حیدرآباد ۔ 13 ۔ جولائی : ( سیاست نیوز ) : سکندرآباد آر ٹی او کو شہر میں جمعہ کو فینسی ٹی جی نمبر پلیٹس کے ہراج میں 18.25 لاکھ روپئے کی رقم حاصل ہوئی ۔ کل کے پروگرام میں کئی نمبر پلیٹس کا ہراج کیا گیا جس میں تین نمبر پلیٹس لاکھوں روپئے میں فروخت ہوئے ۔ 6,00,999 روپئے میں نمبر پلیٹ TG10-9999 فروخت ہوا ۔ اس کے لیے پانچ لوگوں نے مسابقت کی ۔ اس کے بعد دوسرے نمبر پلیٹس جس کی بہت مانگ تھی 10A0001 اور 10A0009 بالترتیب 3.60 لاکھ روپئے اور 2.16 لاکھ روپئے میں فروخت ہوئے ۔ تاہم لاٹ کا آخری نمبر TG-10A-0005 صرف 51,500 روپئے میں فروخت ہوا ۔۔