حیدرآباد میں پارکس دیکھنے والوں کی تعداد میں اضافہ

   

حیدرآباد: کورونا معاملات میں کمی کے پیش نظر شہر کے پارکس کو دیکھنے آنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہوتاجارہا ہے ۔قبل ازیں کورونا وبا کی شدت میں اضافہ کے سبب یہ پارکس خالی نظر آرہے تھے تاہم اب ایسا محسوس ہوتا ہے کہ پارکس میں پہلے جیسی صورتحال ہوگئی جہاں لوگ اپنے افراد خاندان کے ساتھ گھومنے ،سرسبزی وشادابی کا مزہ لینے اور قدرتی مناظر سے لطف اندوز ہونے آرہے ہیں۔تقریبا دس ماہ تک عوام کی بڑی تعداد گھروں تک ہی محدود رہی جس کے بعد اب پارکس بالخصوص پرانا شہر کے نہروزوالوجیکل پارک میں بڑی تعداد میں لوگ نظر آرہے ہیں۔ان افراد نے بتایا کہ بچے بھی کافی خوش ہیں اور وہ ان پارکس میں کھیل سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔لمبنی پارک، این ٹی آر پارک،سنجیویاپارک، نہروزوپارک میں عوام کی بڑی تعداد دیکھی جارہی ہے ۔عام دنوں کی بہ نسبت تعطیلات کے دنوں میں ان پارکس میں عوام کا ہجوم دیکھاجارہا ہے ۔اسی طرح حسین ساگر میں کشی رانی میں بھی لوگ نظر آرہے ہیں۔