حیدرآباد میں پانی کی سربراہی معمول کے مطابق جاری رہے گی

   

حیدرآباد۔ تلنگانہ کے دو بڑے آبی ذخائر پر سری سیلم اور ناگر جنا ساگر میں سطح آب کم ہونے کے باوجود محکمہ آبرسانی کے حکام نے کہا ہے کہ گرما میں پینے کے پانی کی سربراہی میں کوئی مسئلہ نہیں ہوگا۔ موجودہ ذخائر ضروریات کی تکمیل کے لئے کافی ہیں۔ عہدیداروں نے کہا کہ پینے کے پانی کی سربراہی میں کوئی کمی نہیں ہوگی۔ حیدرآباد اور دوسرے مقامات پر کہیں کوئی مسئلہ درپیش نہیں ہوگا۔