حیدرآباد: گریٹر حیدرآباد کے حدود میں پٹرول کی قیمت میں اضافہ درج کیا گیا ہے۔ 5 جنوری تک پٹرول کی قیمت میں کوئی اضافہ نہیں ہوا تھا تاہم 6 جنوری کو قیمت میں اضافہ کردیا گیا جس سے حیدرآباد میں فی لیٹر پٹرول 87.06 روپئے سے بڑھ کر 87.34 روپئے ہوچکا ہے۔ جمعرات کو فی الیٹر مزید 25 پیسے کا اضافہ ہوا جس کے بعد پٹرول کی قیمت 87.59 روپئے فی الیٹر ہوچکی ہے ۔ چہارشنبہ کو ڈیزل فی لیٹر 80.88 روپئے فروخت کیا گیا جبکہ جمعرات کو 29 پیسے کا اضافہ ہوا جس سے فی لیٹر ڈیزل کی قیمت 81.17 روپئے ہوچکی ہے۔ تیل کمپنیوں کا ماننا ہے کہ عالمی مارکٹ میں خام تیل کی قیمت میں اضافہ کے سبب یہ فیصلہ کیا گیا ۔ عالمی مارکٹ کی قیمتوں کے اعتبار سے پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں روزانہ کمی بیشی واقع ہورہی ہے۔