حیدرآباد میں پٹرول فی لیٹر 119.49 روپے ہوگیا، عوام پریشان

   

حیدرآباد۔ 6اپریل (سیاست نیوز)شہرحیدرآبادمیں پٹرول کی قیمت میں ایک مرتبہ پھر اضافہ ہوا ہے اور اب شہر میں پٹرول فی لیٹر 119.49 روپے ہوگیا ہے ۔ ملک میں تیل کی کمپنیوں نے قیمتوں میں اضافہ کا سلسلہ جاری رکھا ہے ۔ان کمپنیوں نے فی لیٹر پٹرول کی قیمت میں 90پیسے اور ڈیزل پر 87پیسے کا اضافہ کیا ہے ۔ 22مارچ کے بعد پٹرولیم اشیا کی قیمتوں میں یہ 14ویں مرتبہ اضافہ ہوا ہے ۔ قیمتوں میں مسلسل اضافے سے عوام پریشان ہیں۔ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے باعث ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں بھی اضافہ ہو رہا ہے اور دیگر اشیائے ضروریہ کی قیمتیں بھی بڑھ رہی ہیں جس کا عوام کے بجٹ پرمنفی اثر پڑرہا ہے۔