حیدرآباد۔22ڈسمبر ( سیاست نیوز) راجیو گاندھی انٹر نیشنل ایئرپورٹ شمس آباد پر چہارشنبہ کو خطرہ والے اور غیر خطرہ والے ممالک سے آنے والے جملہ 14 مسافرین کا اومی کرون ٹسٹ پازیٹیو آیا ہے۔ اس طرح ریاست میں اومی کرون مثبت کیسیس کی تعداد بڑھ کر 38 ہوگئی ہے۔ آج آنے والے 14 کے منجملہ 12 مسافرین غیر خطرہ والے ممالک سے ایئرپورٹ پہنچے تھے جبکہ دو مسافر جوکھم والے ممالک کے بتائے گئے ہیں۔ چہارشنبہ کو جملہ 259 انٹرنیشنل پاسنجرس ایئرپورٹ پہنچے جن میں 4 کورونا پازیٹیو بھی پائے گئے جن کا مکمل جینوم سیکونسنگ ٹسٹ بھی کروایا جارہا ہے۔ م