حیدرآباد27جنوری(یواین آئی) تلنگانہ حکومت کی جانب سے چلائے جانے والے حیدرآباد میں واقع فیور اسپتال نلہ کنٹہ میں گزشتہ دو ماہ کے عرصہ میں ڈپتھیریا کے تقریبا 100معاملات کا پتہ چلا ہے ۔شہر کے محکمہ صحت کے عہدیداروں کے مطابق جانچ پر پتہ چلا کہ بالغ افراد کی بڑی تعداد نے اس سے بچنے کا ٹیکہ نہیں لیا ہے ۔یہی ایک وجہ ہے جس سے اچانک اس کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوگیا ہے ۔ڈسٹرکٹ ہیلت آفس کے ایک عہدیدار نے کہا کہ اس بات کا پتہ لگانے کی کوشش کی جارہی ہے کہ اتنے کم وقت میں اس مرض کے متاثرین کی تعداد میں کیوں اضافہ ہوا ہے ؟یہ مریض بیکٹریا سے ہوتا ہے ۔اگست2019سے اس مریض کے متاثرین کی تعداد میں اضافہ ہوتاجارہا ہے ۔ڈاکٹرس نے بتایا کہ بیشتر بالغ افراد نے اس کا ٹیکہ نہیں لیا تھا جس کے نتیجہ میں اس کے متاثرین کی تعداد بڑھ رہی ہے ۔اس کے متاثرین میں زیادہ کی تعداد 30برس کی عمر والوں کی ہے ۔عثمانیہ جنرل اسپتال کے ڈاکٹر ناگیندر نے یہ بات بتائی۔اس مرض کی علامات میں گلے میں خراش ، سردی ، بخار ، تھکاوٹ اور غدود کا پھول جانا شامل ہیں۔