حیدرآباد میں ڈیزل کی قیمت 100 روپے سے متجاوز

   

حیدرآباد۔ 30 مارچ (پریس نوٹ) ملک میں گزشتہ 9 کے منجملہ 8 دنوں میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ اس اضافے کے ساتھ حیدرآباد میں آج ڈیزل کی قیمت 100 روپے فی لیٹر سے تجاوز کرگئی ہے۔ آج ڈیزل کی قیمت میں 87 پیسے کا اضافہ ہوا اور شہر میں اس کی قیمت بڑھ کر 100.71 روپے فی لیٹر ہوگئی ہے۔ پٹرول کی قیمت میں چہارشنبہ کو 90 پیسے کا اضافہ ہوا اور اس کی قیمت شہر میں بڑھ کر 114.52 روپے فی لیٹر ہوگئی ہے۔ آئیل کمپنیاں 22 مارچ سے سوائے 24 تاریخ کے ہر دن پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کررہی ہیں۔