حیدرآباد میں کارپوریٹ دفاتر کے حصول کیلئے کروڑہا روپیوں کے ڈپازٹ و کرایہ

   

گولڈ مین ساکس سرویس کے حصول کردہ عمارت کا کرایہ ماہانہ 4.14 کروڑ روپئے
حیدرآباد۔19جولائی (سیاست نیوز) شہر حیدرآباد کے نواحی علاقہ میں ماہانہ4.14 کروڑ کرایہ پر گولڈ مین ساکس سروس پرائیویٹ لمیٹیڈ کی جانب سے عمارت حاصل کئے جانے کے بعد اب امریکی کمپنی Wells Fargo نے اپنے دفتر کی لیز میں مزید 5 سال کی توسیع کا فیصلہ کیا جو کہ ماہانہ 2.14 کروڑ کرایہ پر حاصل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ Wells Fargo نے اپنے موجودہ دفتر جو کہ 7.50 لاکھ مربع فیٹ پر ہے اور 10 منزلہ عمارت کے ساتھ ہے اس کیلئے ماہانہ 57روپئے 48 پیسے فی مربع فیٹ کرایہ طئے کیا ہے اور آئندہ 5سال کیلئے کئے گئے اس معاہدہ کے مطابق اس کرایہ میں 5 سال کے دوران کوئی اضافہ نہیں ہوگا ۔ گذشتہ ماہ گولڈ مین ساکھس نامی کمپنی نے 3.5لاکھ مربع فیٹ جگہ اپنے دفتر کے لئے حاصل کی جو کہ 117 ماہ کے معاہدہ کے ساتھ حاصل کی ہے اور اس کیلئے ماہانہ 4.14 کروڑ کرایہ مختص کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ شہر میں بین الاقوامی کمپنیوں کی جانب سے حاصل کی جانے والی ان کرایہ کی عمارتوں اور ان عمارتوں کے ذریعہ کروڑہا روپئے کی آمدنی کے سلسلہ میں رئیل اسٹیٹ کمپنیوں کا کہناہے کہ شہر حیدرآباد ملک کے ان 7 سرفہرست شہروں میں شامل ہوچکا ہے جہاں دفاتر کے لئے جگہ کے حصول کے رجحان میں تیزی سے اضافہ ہوتا جا رہاہے۔ Wells Fargo نے اپنے مرکز کے معاہدہ کی تجدید کے سلسلہ میں پیش کی گئی تفصیلات میں بتایا کہ دیویا سری اوریون کے ساتھ کئے گئے اس معاہدہ کے ساتھ ہی مالکین جائیداد کو 8.8 کروڑ روپئے جاری کردیئے گئے ہیں۔ گولڈ مین ساکھس کی جانب سے حاصل کی گئی 9 منزلہ عمارت کے کرایہ کے طور پر کمپنی کی جانب سے مالک جائیداد کو 35.2کروڑ روپئے بطور ڈپازٹ ادا کئے ہیں جبکہ اس کا کرایہ بھی زیادہ ہے۔م