حیدرآباد میں کل ہند صنعتی نمائش شائقین کی تعداد میں کمی

   

حیدرآباد،3جنوری(یواین آئی) حیدرآباد میں یکم جنوری سے شروع ہوئی کل ہند صنعتی نمائش دیکھنے والوں کی تعداد ابتدا میں کم رہی ہے ۔ نامپلی میں ہر سال منعقد ہونے والی نمائش میں اس مرتبہ بھی اسٹالس لگانے میں تاخیر ہوئی ہے ۔سمجھا جارہا ہے کہ مزید ایک ہفتہ میں تمام اسٹالس مکمل ہوجائیں گے ۔اس مرتبہ نمائش دیکھنے آنے والوں کے لئے مناسب پارکنگ کی سہولت فراہم کی گئی ہے ۔