حیدرآباد میں کنٹریکٹ اسسٹنٹ پروفیسرس کا احتجاج

   

حیدرآباد27مئی(یواین آئی)یونیورسٹیوں میں برسرخدمت کنٹریکٹ اسسٹنٹ پروفیسرس نے ان کی خدمات کو باقاعدہ بنانے کا مطالبہ کرتے ہوئے حیدرآباد کے ٹینک بنڈپر احتجاج کیا۔ ریاست کی 12 یونیورسٹیوں میں کام کرنے والے کنٹریکٹ پروفیسرس نے ان کی خدمات کو فوری طور پر مستقل کرنے کا مطالبہ کیا اور اپنے مطالبہ کی حمایت میں نعرے بازی بھی کی۔ انہوں نے اپنی تشویش کا اظہار کیا کہ برسوں سے کام کرنے کے باوجود ملازمت کا کوئی تحفظ نہیں ہے ۔ انہوں نے کہاکہ وزیراعلیٰ چندرشیکھرراؤ کے وعدے کے مطابق تقریباً 2 ہزار اساتذہ کی خدمات کو باقاعدہ بنایاگیا۔

کنٹریکٹ اسسٹنٹ پروفیسرس نے ان کی خدمات کو بھی باقاعدہ بناتے ہوئے ان کے مطالبہ کی تکمیل پر زوردیا۔